شاہینوں نے بھارت کے S-400 دفاعی نظام کو تباہ کر دیا:رانا مشہود
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا کہ شاہینوں نے نہ صرف بھارت کے دفاعی نظام کو تباہ کیا بلکہ ان کے تمام منصوبوں کو بھی خاک میں ملا دیا۔
انھوں نے کہا کہ ثابت ہوا پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، ہم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سلام ہے اُن جوانوں کو، جو رات دن سرحدوں پر جاگتے رہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے آج دشمن کے غرور کو ریزہ ریزہ کر دیا، بھارت کو منہ توڑ، دل دہلا دینے والا جواب مل چکا ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ دشمن جان لیں ، ہم وہ قوم ہیں جو موت سے نہیں، بزدلی سے ڈرتی ہے، پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اپنے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اوربھارت فوری طور پر سیز فائر پر تیار،ٹرمپ نے مبارکباد دیدی