ن لیگ نے صدر کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا 

May 10, 2022 | 18:34:PM
صدر عارف علوی
کیپشن: صدر عارف علوی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ن لیگ نے صدر کے اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا صدر مملکت آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے پر انکار کیا تھا جس پر ن لیگ نے صدر کے اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ قرارداد تیار کرلی ہے ایوان میں پیش کرناچاہتے ہیں، صدر نے وزیراعظم کی تمام ایڈوائس کو مسترد کرنے کا طے کرلیاہے۔
وزیراعظم نے گورنرپنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس دی مگر صدر نے مسترد کی،کیا وزیراعظم کو صوبوں میں گورنر تعینات کرنے کا اختیار نہیں؟ایوان صدر میں آئین اور قانون کی پامالی ہورہی ہے،اگر صدر کو کوئی کام نہیں کرنا تو گھر چلے جائیں، صدر مملکت کو کسی پارٹی کا نمائندہ نہیں ہوناچاہیے، صدر مملکت آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ، صدر مملکت مشترکہ اجلاس میں خطاب کیسے کریں گے۔ ن لیگ کا صدر مملکت کے اقدامات پر بحث بھی کرانےکا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کےلئے تحریک انصاف کی استدعا مسترد