شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز،5 دہشتگرد ہلاک

Mar 10, 2023 | 19:19:PM
شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز،5 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی و جنوبی وزیرستان اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشنزکئے،آپریشنز دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشنز دہشت گردوںاور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اورایمونیشن برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسزکی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کو سراہااوردہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟جانیے