پنجاب کے42 میں سے 31 اضلاع کے فوڈ کنٹرولر تبدیل

Mar 10, 2023 | 18:36:PM
پنجاب کے42 میں سے 31 اضلاع کے فوڈ کنٹرولر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے، پنجاب کے 42 اضلاع میں سے 31 کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے  عوام کو بہتر  خوراک اور رمضا ن میں بہتر سہوالیات کی فراہمی کیلئے  صوبے کے  31 اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز کو تبدیل کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ماجد علی خان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور ریجن ٹو ، سٹوریج آفیسر قصور حمزہ نور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور ریجن ون ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ مظہر بلوچ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ غازی خان ،سٹوریج آفیسر سیالکوٹ امانت علی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قصور ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ غازی خان مظہر اختر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات نصراللہ خان ندیم ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ 

، سٹوریج آفیسر اوکاڑہ مشتاق احمد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال تعینات ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ننکانہ صاحب عمیر صغیر کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اوکاڑہ تعینات  کر دیا گیا ہے ۔

سٹوریج آفیسر شیخوپورہ ظفر اقبال ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی محمد اکرم ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن حسنت آصف کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیخوپورہ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل آباد امان اللہ سمرو کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات تعینات کیا گیا ہے ۔

شمائلہ بانو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لودھراں ظہیر احمد میو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹ ادو ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی فیصل شریف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، سٹوریج آفیسر راولپنڈی محمد رمضان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چکوال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تلہ گنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحیم یار خان محمد زمان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چینوٹ ، سٹوریج آفیسر جمشید افضل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ننکانہ صاحب ج، احمد جاوید ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال علی عمران  ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور اصغر سہو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ سٹوریج آفیسر چکوال فضل عباس کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور تعینات کیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم سردار علوی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب وحید احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، عدیل احمد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خانیوال ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خانیوال عدیل اشرف کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرگڑھ تعینات کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ شاہ نواز چوہان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نارووال، اسرار احمد خان کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ ، وقار یوسف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل آباد  تعینات کیا گیا ہے ۔