دنیاکے10 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری

Jul 10, 2021 | 19:18:PM
دنیاکے10 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا میں کچھ ایسے خاندان بھی ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے دولت مند ترین خاندان ہیں اور کپڑے ، خوشبوئیں اور چاکلیٹ بیچ کر وہ آج بھی دنیا کے امیر ترین خاندان میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں دنیا کے دس امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کا سب سے امیر والٹن خاندان ہیں جو کہ امریکہ میں سپر سٹور والمارٹ کا مالک ہے۔
والمارٹ کے اس وقت دنیا بھر میں 11ہزار 410سٹورز ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ امریکہ میں ہیں اور اس خاندان کا دولت کا تخمینہ 215 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پرمارز خاندان دنیا کا دوسرا سب سے امیر خاندان ہے، اس خاندان کی چوتھی نسل چاکلیٹ کے بزنس میں ہے اور وہ دنیا کی مشہور زمانہ مارز چاکلیٹ فروخت کرتے ہیں جبکہ اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 120 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
 دنیا کاتیسرا امیر ترین خاندان کوک ہے ، ان کا کاروبار پٹرولیم سے وابستہ ہے ، اس کے علاوہ یہ خاندان سیاست میں بھی بہت ایکٹو ہے جبکہ اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 109.7بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق دنیا کے چوتھا سب سے ا میر خاندان آل سعو دہے ، بلومبرگ کے مطابق اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 95بلین ڈالر ہے ، اس خاندان کی آمدن کا ذریعہ بھی پٹرولیم سے وابستہ ہے جبکہ آل سعود سعودی عرب کا کنٹرول بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔
 بھارت سے تعلق رکھنے والا امبانی خاندان دنیا کا چوتھی امیر ترین فیملی میں پانچویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی ہے،امبانی فیملی کی کل دولت کا تخمینہ 81.3بلین ڈالر لگا یا گیا ہے جبکہ امبانی خاندان انڈیا کے صنعتی گروپ ریلائنس کا مالک ہے۔ مکیش امبانی اس وقت دنیا کے 21ویں سب سے امیر شخص کے طور پربھی 
جانے جاتے ہیں۔
چھٹے نمبر پر دنیا کے مشہور زمانہ فیشن برینڈ ہرمیس کا مالک خاندان ڈوماس 63.9بلین ڈالر۔
 خوشبوئیں بنانے والے ممتاز برینڈ شنیل کا مالک ورٹیمر خاندان 54.4بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ ساتویںہے ۔
 46.3ملین ڈالر کی دولت کے ساتھ جانسن خاندان آٹھویں جبکہ جرمن دوا ساز خاندان بوہنگر بمباچ 45.7بلین ڈالر کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔
 جرمنی کے سپر سٹور چین کے مالک البرچٹ خاندان 41بلین ڈالر کی دولت کے سا تھ دسویں نمبر پر ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں: بے وفا نوجوان ترک خاتون کو شادی کیلئے پاکستان بلا کر غائب ہو گیا