اوورسیزپاکستانیوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی 3 قسطوں سے بھی زیادہ ڈالرصرف 30 دن میں وطن بھیج دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے بیرون ممالک سے آنے والی ترسیلات زر کا ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا ہے جس سے یہ انکشاف ہوا کہ دسمبر میں اوورسیزپاکستانیوں نے آئی ایم ایف کی 3قسطوں سے زیادہ ڈالر وطن بھیج دیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ فارن ریمیٹنسز رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی 3 قسطوں سے بھی زیادہ ڈالرصرف 30 دن میں وطن بھیج دیئے۔ اسٹیٹ بینک نے بیرون ممالک سے آنے والی ترسیلات زر کا ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی اس رپورٹ کے مطابق دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 60 کروڑڈالر وطن بھیجے۔ ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر13 فیصد اورسالانہ بنیاد پر17 فیصد اضافہ ہوگیا۔
سعودی عرب سے دسمبر میں 81 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ترسیلات کی گئیں۔ متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 56 کروڑ ڈالر جبکہ امریکہ سے 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔
یہ بھی پڑھیئے: میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جنید صفدر کی شادی کا دعوت نامہ دینے شہباز شریف کے گھر گئے
ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے ۔ ترسیلات زر میں اضافہ سے پاکستانی عوام مین خوشحالی تو آ ہی رہی ہے،بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسیوں میں بھیجی جانے والی ان رقوم سے پاکستان کا تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی قابو میں آئےگا۔