اسلام آباد میں گھمسان کا رن، سرکاری ملازمین کا احتجاج،پولیس کی شیلنگ،پکڑدھکڑ

Feb 10, 2021 | 10:55:AM
اسلام آباد میں گھمسان کا رن، سرکاری ملازمین کا احتجاج،پولیس کی شیلنگ،پکڑدھکڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پرتنخواہوں میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، مظاہرین ڈی چوک سے سکیورٹی حصار توڑ کر پارلیمنٹ ہاﺅس روانہ ہو گئے،مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراﺅ کے باعث درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ سے بلیوایریا کے اطراف دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔

حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور دیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سرکاری ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے اور پاک سیکرٹریٹ  جانے کی کوشش کی۔پولیس کی مزاحمت کے باوجود سرکاری ملازمین سیکرٹریٹ کے دروازے کھول کر اندر گھس گئے۔پولیس نے احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کردیا جبکہ سرکاری ملازمین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کے قائدین سمیت درجنوں شرکاء کو حراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-02-10/news-1612936484-4128.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-02-10/news-1612936484-4128.mp4

 واضح رہے کہ سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ بلاکس کے باہر جمع ہو گئے۔سرکاری ملازمین کے احتجاج اور دھرنے کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے۔تمام علاقے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان بھر ،آزاد کشمیر اور گلگت سے آئی ہیں اور انہیں مستقل کرنے کے ساتھ پینشن دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہےکہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کےلیے سرکاری ملازمین کے دھرنے میں شریک ہوں گی۔