مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ؛ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اظہارِ یکجہتی کا منفرد انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ سی ایم ہاؤس کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی مناسبت سے سندھ سی ایم ہاؤس پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں کی خوبصورت لائٹنگ کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سی ایم ہاؤس پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور باہمی تعاون کے نئے عہد کی علامت ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی تعاون خوش آئند ہے،مکہ مکرمہ میں ہونے والا تاریخی معاہدہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے اہم سنگِ میل ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ برادر ممالک ہیں، مضبوط تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں،ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات بھی ہماری مشترکہ طاقت ہیں،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر خطے کے امن و استحکام میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے برادر ممالک کے درمیان تعاون کی مضبوط مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار