ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں تیز،آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکافیصلہ

Aug 10, 2023 | 12:45:PM
ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں تیز،آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکافیصلہ
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)ن لیگ کاسیاسی سرگرمیاں تیزاورآئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکافیصلہ،چیف آرگنائزرمسلم لیگ(ن) مریم نوازمری کےدورہ پرروانہ ہوں گی۔


قومی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی مریم نواز انتخابی مہم میں فعال ہوگئیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز  مری کے دورے پر آج روانہ ہوں گی ۔مری کے 3 روزہ دورے میں مختلف سیاسی ملاقاتیں کریں گی،مریم نوازمری میں یوتھ کنونشن میں شرکت کریں گی۔یوتھ کنونشن12اگست کی سہ پہر3بجےجی پی اوچوک مال روڈمری میں منعقدہوگا۔

ضرور پڑھیں:’عمران خان کسی صورت الیکشن نہیں لڑ سکتے ‘
مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز مقامی قیادت سے ملاقات کریں گی،مریم نواز مختلف یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی،مریم نواز نے صوبہ بھر میں یوتھ کنونشن اور سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات کردی ۔