سوراب؛کمشنر قلات ڈویژن کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ،6 اہلکار جاں بحق

Apr 10, 2023 | 23:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع سوراب میں کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 6 لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکراگئی، حادثے میں 3 لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے۔
زخمی اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے،جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ،پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ گاڑی میں 6 لیویز اہلکار سوار تھے،حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: وفاقی حکومت سے 1947 سے 2001 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب