راولپنڈی ، نوجوان 10 روپے کی بھینٹ چڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے میں 10 روپے کے تنازع پر چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 20 سالہ صمد کو گلاس فیکٹری چوک کے قریب 4روز قبل چھریاں ماری گئیں تھی،صمد 5 روز زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر 20 سالہ نوجوان پر چھریوں کے وار کیے۔
ملزمان کی نوجوان پر چھریوں کے وار کی فوٹیج بھی سامنے آگئی،فوٹیج میں ملزمان کو چھریوں کے وار کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔
پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔
یہ بھی پڑھیں :