شیریں مزاری کی گرفتاری: آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Sep 09, 2023 | 10:41:AM
عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے،اس کیس میں آئی جی اسلام غیرمشروط معافی نامہ جمع کراچکے ہیں، آئی جی کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگےبڑھے گی؟ اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔

خیال رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دینے کا کہا تھا جس پر آئی جی نے شیریں مزاری کو جرمانہ ادا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، ہماری ایک نہیں سنی، پرویز خٹک