ورلڈ کپ، پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ

Oct 09, 2023 | 20:36:PM
ورلڈ کپ، پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ
کیپشن: ذکاء اشرف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف اور سیکرٹری خارجہ کے درمیان پاکستانی صحافیوں اور مداحوں کو ویزے جاری ہونے میں تاخیر کے معاملے پر بات ہوئی، چیئرمین پی سی بی نے ویزوں کے اجراء میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے اس معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے  رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے ڈی پورٹ؟وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین نے بھارت میں پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی پر بھی بات کی اور بھارتی میڈیا میں سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف نے بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی پر حکومت سے اقدامات کی درخواست کی ہے۔