غزہ جنگ پر تنقیدکرنے پر کینسل کلچر کا سامنا کرنا پڑا، ہالی ووڈ اداکارہ کی شکایت

May 09, 2026 | 00:32:AM
غزہ جنگ پر تنقیدکرنے پر کینسل کلچر کا سامنا کرنا پڑا، ہالی ووڈ اداکارہ کی شکایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی اداکارہ میلیسا بیریرا نے شکایت کی ہے کہ انہیں غزہ جنگ پر تنقیدکرنے  کی وجہ سے کینسل کلچر کا سامنا کرنا پڑا
   ہالی ووڈ کی معروف فلم سیریز ’اسکریم‘ کی اداکارہ میلیسا بیریرا نے 2023 میں اسرائیل کی غزہ پر جنگ پر تنقید کے بعد اپنے کیریئر میں پیش آنے والے  واقعات کو کینسل کلچر کا نام دیا ہے۔ انہوں نے میگزین ویرائٹی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس وقت ’کینسل کلچر‘ کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں فلم اسکریم سیون سے بھی ہٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:  لاہور  کی طاقتور ترین خواتین; " سٹرونگیسٹ وومین (را) پاور لفٹنگ چیمپئن شپ"  10 مئی کوہو گی 

اداکارہ  میلیسا بیریرا کے مطابق وہ سوچ رہی تھیں کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے  لیکن انہیں یہ امید تھی کہ حالات بدلیں گے۔ میلیسا بیریرا نے دعویٰ کیا کہ فلم انڈسٹری میں اب بھی کچھ لوگ ان کے خلاف ذاتی رنجش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  متحدہ عرب امارات پر ایران سے میزائل اور ڈرون کے حملے ، تین افراد زخمی 

اداکارہ  میلیسا نے کہا کہ وہ 10 ماہ تک بے روزگار رہیں تاہم بعد میں فلم ساز بوٹس رائلی نے انہیں فلم ’آئی لو بوسٹرز‘ میں موقع دیا۔ اب وہ کوپن ہیگن ٹیسٹ اور براڈوے ڈرامہ ’ٹائٹانک‘ میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ سے دور نیویارک میں تھیٹر ان کے لیے ایک تازہ سانس ثابت ہوا۔ میلیسا بیریرا نے یہ  بتایا کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کر رہی ہیں اور ہم خیال فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ اب انہوں نے کہا کہ وہ مزید مضبوط ہوئی ہیں۔