پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔
صوابی اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت شروع ہوئی، دوپہر سے بادل چھائے ہوئے تھے اور موسم خوشگوار تھا، شام کے بعد ہلکی بارش سے موسم سردہوگیا، بارش سے گندم کے فصل پر کافی اچھا اثر پڑے گا، گرمی کی حالیہ لہر میں بھی خاصی کمی آئے گی۔
پشاور،مہمند اور تخت بھائی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ موسم بھی خوشگوار ہوگیا، کرک میں طویل خشک سالی کے بعد بارانِ رحمت ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آئی۔
مظفرآباد میں بھی ماہ صیام کی مبارک ساعتوں میں رحمت کی برسات ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش سے بالائی علاقوں میں جاتی سردی لوٹ آئی، بارش سے گردوغبار میں کمی آئی جس سے شہریوں نےسکھ کا سانس لیا، ماہرین کے مطابق بارش سے آئندہ موسم بہار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ہری پور میں بھی بارش کے باعث سردی پھر لوٹ آئی، ضلع بھر میں بارش سے موسم میں خنکی پیدا ہوگئی ،ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے،ماہ رمضان میں پہلی بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں افسران کے تقرر وتبادلے