آصف زرداری بھاری اکثریت سےصدر منتخب ہونگے، علی حیدر گیلانی

Mar 09, 2024 | 11:44:AM
آصف زرداری بھاری اکثریت سےصدر منتخب ہونگے، علی حیدر گیلانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدرگیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری بھاری اکثریت سے دوبارہ صدرمنتخب ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ آج کے انتخاب میں سرپرائز ملے گا، آصف زرداری واحد شخص ہیں جنہوں نے پہلے بھی بطور صدر اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔

دوسری جانب وزیر انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ ن آصف زرداری کو ووٹ دے گی،آصف علی زرداری کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دوں گا، سیاسی اختلاف ہوتے رہتے ہیں، پولنگ ایجنٹ ہوں، راء کا ایجنٹ نہیں۔