انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے وا لوں کیلئے اہم خبر

Mar 09, 2021 | 18:09:PM
انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے وا لوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، پارٹ ٹو امتحانات،لاہور بورڈ نے داخلہ فارمز جمع کرانے کے لئے ترمیمی شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کے داخلہ فارمز جمع کروانے کے لئے ترمیم شدہ شیڈول کا اجرا کیا گیا ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ 12 مارچ، دوگنا فیس کے ساتھ 22 مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ 30مارچ تک امیدواران اپنے داخلہ فارمز جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق 30 مارچ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب بورڈ کمیٹی کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، دہم جماعت کے امتحانات 5 مئی سے شروع جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 30 مئی تک ختم ہو جائیں گے، تیار کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 12 جون سے انٹرمیدیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع کرائے جانے پر غورکیا گیا تھا،لاہور کے علاوہ تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی جوابی کاپیاں خریدنے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیئے ہیں۔