طلبا کی موجیں ختم۔۔ یونیورسٹیوں میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ  ۔۔ نئی پابندیاں لگ گئیں

Mar 09, 2021 | 17:15:PM
  طلبا کی موجیں ختم۔۔ یونیورسٹیوں میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ  ۔۔ نئی پابندیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) طلبا کی موجیں ختم، اب سیمسٹر کے کورسز پاس کئے بغیر پرموشن نہیں ہوگی، ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ کر دی۔
پالیسی کے مطابق،بی ایس آنرز میں جنرل ایجوکیشن کے 13 مضامین دو سال میں پاس کرنے کی شرط عائد کر دی گئی۔پہلے چار سمیسٹرز میں جنرل ایجوکیشن کے مضامین پاس نہ کرنے والے طلباکی پرموشن نہیں ہوگی۔ بی ایس آنرز کی ڈگری مکمل کرنے کیلئے انٹرن شپ کی لازمی شرط ہوگی۔
 ایچ ای سی نے بی ایس آنرز ڈگریوں کو پانچ درجات میں تقسیم کر دیا ،پہلی کیٹیگری آرٹس اینڈ سائنس، دوسری چار سالہ پروفیشنل ڈگری، تیسری کیٹیگری پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری شامل پانچویں کیٹیگری میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کو شامل کیا گیا ہے۔ چار سالہ بی ایس آنرز ڈگری میں کم از کم 40 مضامین پڑھنا ہونگے۔
 بی ایس آنرز میں پہلا حصہ جنرل ایجوکیشن، دوسرا متعلقہ ڈسپلن اورتیسرا پریکٹیکل لرننگ پرمشتمل ہوگا، آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز، نیچرل سائنس اورسوشل سائنسز اور سوشل سائنسز میں سے دو مضامین لازمی پڑھنا ہوں گے۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز میں داخلے نئی پالیسی کے تحت ہوں گے۔