افغانستان۔۔بارودی سرنگیں صاف کرتے امریکی این جی او کے کارکنوں پر حملہ ۔۔10 ہلاک 

Jun 09, 2021 | 20:41:PM
افغانستان۔۔بارودی سرنگیں صاف کرتے امریکی این جی او کے کارکنوں پر حملہ ۔۔10 ہلاک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)افغانستان میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے کام میں مصروف امریکی این جی او کے کارکنوں پر حملے میں 10 ہلاک اور 16 زخمی جب کہ میدان وردک میں ایئرفورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 
ہیلی کاپٹر حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 گر کر تباہ ہونے سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا افغانستان کے صوبے بغلان میں برطانیہ کی خیراتی تنظیم اور امریکا کی غیرمنافع بخش کمپنی ہالو ٹرسٹ کے کارکنان بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔حملہ آوروں کی فائرنگ میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبان پر ذمہ داری عائد کی ہے جب کہ طالبان نے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔یاسر ڈرپو ک ہیں۔۔ندا خراٹے لیتی ہے۔۔میاں بیوی نے ایک دوسرے کے پو ل کھو ل دئیے