دولہا اور دلہن کے بغیر ہونے والی انوکھی شادی

Jul 09, 2022 | 10:34:AM
ملائیشیا، کوالالمپور،دلہا،دلہن ،شادی،ورچوئل ،شرکت
کیپشن: کورونا سے متاثر ہونے کے باعث نوبیاہتا جوڑے نے خود کو قرنطینہ کیا تاھ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں ایک ایسی شادی کی تقریب ہوئی ہے جس میں بلائے گئے تمام مہمان حاضر ہوئے لیکن تقریب کی رونق یعنی دولہا اور دلہن ہی اس تقریب سے غائب رہے۔

 کسی بھی شادی کی تقریب کے مرکز نگاہ دولہا اور دلہن ہی ہوتے ہیں کیونکہ تقریب کا اہتمام بھی ان دونوں کی نئی زندگی شروع ہونے کی خوشی میں کیا جاتا ہے لیکن ملائیشیا میں ایک ایسی انوکھی شادی بھی ہوئی جس میں دولہا اور دلہن اپنی ہی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی ایک شادی اس اعتبار سے انوکھی تقریب میں تبدیل ہوگئی جس میں مہمان تو شریک ہوئے لیکن میزبان اور رونق محفل دولہا اور دلہن دونوں ہی اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

 کوالالمپور کے رہائشی حاذق عبداللہ اور ان کی اہلیہ نے بھی دیگر نوجوانوں کی طرح اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلیے مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم تھا ان کی عدم شرکت ہی ان کی شادی کو یادگار بنا دے گی۔

 ہوا کچھ یوں کہ دولہا حاذق عبداللّٰہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل طبعیت ناساز محسوس ہونے پر کوویڈ ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث نوبیاہتا جوڑے نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور ولیمے کی تقریب ورچوئل جب کہ بلائے گئے مہمانوں نے روایتی طریقے سے شرکت کی اور خوشیوں بھرے لمحات کو انجوائے کیا۔

 اس حوالے سے حاذق عبداللّٰہ نے بتایا کہ ان کا نکاح 25 جون کو سادگی سے ہو چکا تھا جب کہ ولیمے کی تقریب کے لیے انہوں نے 180 مہمانوں کو مدعو کیا تھا، جس کی تیاریوں میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی مصروف تھے اس لیے احتیاطاً انہوں نے بھی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروایا اور ان کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے تقریب میں بلائے گئے مہمانوں کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے دل پر جبر کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرکے اپنی ہی شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔