پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گا: سیکریٹری ہاکی فیڈریشن

Mar 30, 2024 | 16:56:PM
پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گا: سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپیئن رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کے سیکرٹری اولمپیئن رانا مجاہد نے کہا ہے کہ نیشنز ہاکی کپ 31 مئی سے 9 جون تک پولینڈ میں کھیلا جائے گا، نیشنز کپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 9 ممالک کی ٹیمیں شرکت کرینگی، پول اے میں پاکستان ، ملائیشیا، فرانس اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں پولینڈ، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا ، آسٹریا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے پاکستان واپسی پر سابق قومی کرکٹر کا قیمتی سامان چوری

سیکریٹری پی ایچ ایف کا مزید کہنا ہے کہ نیشنز کپ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جائے گی، نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی، سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ایپوہ میں منعقد ہوگا، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام میں لگایا جائے گا۔