افغانستان:طالبان نے صوبے بادغیس کے دارلحکومت پر قبضہ کرلیا 

Jul 09, 2021 | 10:43:AM
افغانستان:طالبان نے صوبے بادغیس کے دارلحکومت پر قبضہ کرلیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان اور افغانی افواج کےدرمیان جھڑپیں جاری ہیں،طالبان نے افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارلحکومت پر قبضہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے کسی بھی صوبائی دارلحکومت پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔افغان حکومت نے سینکڑوں کمانڈوز صوبے بادغیس کے دارلحکومت قلعہ نو کی جانب بھیج دیئے ہیں۔ طالبان نے بادغیس کے تمام اضلاع پر کنڑول حاصل کرلیا ہے۔بادغیس کے گورنر حسام الدین شمس نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ طالبان نے اپنے حملے دوبارہ شروع کردئیے ہیں، تاہم ہماری سیکیورٹی فورسز بہادری سے ان کا مقابلہ کر رہی ہیں اور دشمن کو پیچھے دھکیل رہی ہیں۔بادغیس کی صوبائی کونسل کے رکن غیاث گل حبیبی نے کہا کہ طالبان کو جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے لیکن انھوں نے شہر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور خفیہ ایجنسی کے مقامی دفترر پربھی قابو کرلیا تھا لیکن بعد میں انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے  کہ طالبان جنگجو ابھی بھی اس شہر میں گھوم رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر قریبی اضلاع میں چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام کو آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش