سوناکشی سنہا کےتاریخی سرزمین مصر پر سیر سپاٹے،تصاویر اور ویڈیو وائرل

Jan 09, 2024 | 13:06:PM
سوناکشی سنہا کےتاریخی سرزمین مصر پر سیر سپاٹے،تصاویر اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے فراعین کی سرزمین مصر کی سیر کو پہنچ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  اداکارہ چھٹیوں پر مصر میں سیر سپاٹے کررہی ہیں جہاں وہ تاریخی ملک کی ثقافت اور قدیم نوادرات کو  انجوائے بھی کررہی ہیں۔

  اس کے علاوہ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی اداکاری کے علاوہ ڈائیونگ اسکلز بھی دِکھا دیں، انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے۔

  جس میں انہیں سمندر کی گہرائی سے لطف اندوزر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ "کسی نے صیح بتایا تھا اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ جگہ بہت اچھی ہے، یہ بات واقعی درست ہے"۔

  اداکارہ نے مزید لکھا کہ جب میں ڈائیونگ کیلئے گئیں تو میں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔