احتجاجی دھرنے: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن متاثررہا

Jan 09, 2021 | 12:01:PM
احتجاجی دھرنے: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن متاثررہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پی آئی اے سمیت نجی ملکی ایئرلائنوں کی پروازوں کے علاوہ غیرملکی ایئرلائنوں کی درجنوں پروازوں میں کئی کئی گھنٹے تاخیرہوئی ،جب کہ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق  شہر میں احتجاجی دھرنے کی وجہ سے چوتھے روز پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کی درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور متعدد پروازیں غیریقینی صورتحال کے سبب منسوخ کردی گئیں۔احتجاجی دھرنے کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائیں اڈوں پر فضائی آپریشن بری طرح سے متاثررہا 

ذرائع کے مطابق مسافروں کے ساتھ ایئرلائنز کے فضائی عملے (کاک پٹ اورکیبن کریو) کو بھی ہوائی اڈوں پرجانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائنز کی کراچی سے بنکاک، دبئی، شارجہ، دمام، کویت اور کولمبو کی21 پروازیں منسوخ کی گئیں، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد کی دوطرفہ 8پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی روانگی کو ممکن بنانےکے لیے جناح ٹرمینل کے اطراف میں رہنے والے فضائی عملے کوطلب کیا گیا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، جناح گارڈن میں مقیم عملے کی پروازوں کی روانگی کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، جمعے کی شام کوکراچی سے اسلام آباد کی پروازیں چندگھنٹے تاخیر کے بعد روانہ کردی گئیں، اس کے علاوہ پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہورہی ہیں۔ترجمان کے مطابق مسافر گھر سے ایئرپورٹ کے لیے روانگی سے قبل کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے کال سینٹرسے فلائٹس کی معلومات حاصل کریں۔