بنی گالہ کی سکیورٹی: پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور: (ویب ڈیسک) مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ کی جانب نقل وحرکت کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو تحفظ کےلئے بھیج رہے ہیں۔
Heard about some movement towards banigala. We are sending punjab police for protection .
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 9, 2022
دوسری جانب سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اغوا ہے گرفتار ی نہیں، کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں ؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا، تمام کاروائیاں ہمیں بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری: عمران خان کا بڑا ردعمل آگیا
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیا ہے۔
خیال رہے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے ؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔