حریم شاہ کا ترکی کے بیوٹی سیلون میں مساج ۔۔ ویڈیو ز وائرل

Sep 08, 2021 | 17:46:PM
حریم شاہ کا ترکی کے بیوٹی سیلون میں مساج ۔۔ ویڈیو ز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) حریم شاہ  ان دنوں ترکی میں ہنی مون کے دوران سیر و تفریح کررہی ہیں۔ اداکارہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی کچھ نئی ویڈیو شیئر کیں جن میں وہ ترکی کے بیوٹی سیلون میں مساج کروارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال اور احسن کی شادی۔۔دلکش تصاویراور ویڈیوز وائرل

تفصیلات کے مطابق حریم شا ہ کی وائرل ہونے والی ان ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بیوٹی سیلون میں مساج کروارہی ہیں۔حریم شاہ نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس کو پوسٹ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ادا کا ر اکشے کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

مختلف اپ لوڈ کی گئی ان ویڈیوز میں سے ایک میں ان کے بالوں کو واش کیا جارہا ہے۔ بیوٹی سیلون میں کام کرنے والا لڑکا بالوں کا دھورہا جبکہ ایک اور خاتون کو  بیک گرائونڈ پرچلنے والے گانے پر مسرور ہوتے دیکھاجاسکتا ہے، اداکارہ خود بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا
ایک اور ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حریم شاہ بیوٹی سیلون میں لیٹی ہیں جبکہ ایک خاتون پاؤں کی صفائی کررہی ہیں۔ ویڈیو میں موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے۔