گلوکارہ فرزین نور کے گانوں کی پسندیدگی،نیاگاناریلیزکرنے کااعلان

نصرت فتح علی خان ،ملکہ ترنم اور عابدہ پروین کوشوق سے سنتی اورسیکھنے کی کوشش کرتی ہوں

Nov 08, 2025 | 15:26:PM
 گلوکارہ فرزین نور کے گانوں کی پسندیدگی،نیاگاناریلیزکرنے کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور کی آوازنے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا ۔
حالیہ دنوں میں معروف میوزک پلیٹ فارم سپاٹی فائی پران کے ریلیز ہونے والے گانے ”فار“کو خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے جس میں فرزین نور نے اپنی آواز سے میوزک لوورز کی توجہ حاصل کرلی ہے، اس سے قبل گلوکارہ کی جانب سے گانا”لو ہوگیا “ اور”ماہیا“ کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا ۔
 گلوکارہ فرزین نور کا کہنا ہے کہ میں نے گلوکاری کا آغاز سکول سے کیا تھا جہاں مختلف تقریبات میں ملی نغمے اور گیت گاتی تھی ،اسی شوق کی وجہ سے میوزک کو سمجھا اور سیکھ بھی رہی ہوں کیونکہ موسیقی ہو یا تعلیم اور تجربات وہ انسان عمر بھر سیکھتا رہتا ہے۔
گلوکارہ فرزین نور کا کہنا ہے کہ ”فار“ گانے کے بعد ایک اورگانا بھی ریلیز کرنے جارہی ہوں جبکہ بہت جلد اپنے سولو سانگ کی ویڈیو پر بھی کام جارہی ہے جسے مناسب وقت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ویڈیو وائرل
 گلوکارہ فرزین نور کے مطابق پاکستان میں جتنے بھی گلوکار ہیں ان کی محنت لگن کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستانی میوزک اور گلوکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، میں استاد نصرت فتح علی خان ،ملکہ ترنم نور جہاں  اور عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکاروں کوشوق سے سنتی ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، مستقبل میں پرائیوٹ میوزک البم سمیت فلم کے پلے بیک گانے اورڈراموں کےاو ایس ٹی گانے کا بھی ارادہ ہے، کچھ پروجیکٹ کی آفرز بھی ملی ہیں بس یہی کوشش ہے کہ مداحوں اور میوسیقی کے دلدادا افراد کو بہترین میوزک پیش کروں اور اپنا نام پیدا کروں ۔