چینی کے بعد آٹے کی قیمت میں  حیران کن اضافہ۔۔

Nov 08, 2021 | 12:54:PM
چینی کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: آٹے کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا سب سے مہنگا 1500 روپے تک ہے۔ حالیہ ہفتے لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا ہوا ، ایک ہفتے میں بنوں میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا، حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1420 روپے تک ہے ، لاڑکانہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک پہنچ گئی۔

خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے، کوئٹہ 1380 اور سکھر میں آٹے کا تھیلا 1340 روپے تک میں فروخت، بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت1300 روپے تک پہنچ گئی۔

پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1270 روپے تک میں فروخت ، پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100روپے تک ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور  ہیں۔ پنجاب میں دوسرے صوبوں کے مقابلے آٹا سستا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی طبیعت کے حوالے سے تشویشناک خبر۔۔ شاہ رخ کی پریشانی میں اضافہ