شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا بڑا تعلیمی اقدام،متعدد خصوصی پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے متعددخصوصی پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کو تمام کلینیکل ایم ڈی ایس پروگرامز کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کی منظوری بھی مل گئی ہے
انتظامیہ کے مطابق نئے پروگرامز طبی تحقیق، جدید مہارتوں اور کلینیشن سائنسدانوں کی تیاری میں سنگ میل ثابت ہوں گے، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک میں طبی اور دندان سازی کی اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے متعدد خصوصی پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کر دیے ہیں، جن میں سرجری، میڈیسن، کارڈیالوجی، فارماکولوجی، پروستھوڈانٹکس، آپریٹو ڈینٹسٹری، ڈینٹل پبلک ہیلتھ اور ڈینٹل میٹریلز شامل ہیں۔
یونیورسٹی کے مطابق ان میں سے کئی پروگرام پاکستان میں پہلی بار علیحدہ اور خصوصی پی ایچ ڈی ڈگریوں کے طور پر متعارف کرائے گئے ہیں، جن سے کلینیکل مہارت اور جدید تحقیق کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی، یونیورسٹی نے ڈینٹل شعبے میں بھی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے اپنے تمام کلینیکل ایم ڈی ایس پروگرامز کی منظوری حاصل کر لی ہے۔
علاوہ ازیں ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کے پہلے بیچ کی کامیاب تکمیل، جبکہ لائف اسٹائل موڈیفکیشن اور پیشنٹ سیفٹی کے نئے کورسز کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات معیاری تحقیق، افرادی قوت کی استعداد میں اضافے اور مستقبل کے کلینیشن سائنسدانوں و طبی ماہرین کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اور سن سٹروک سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی