ضلعی انتظامیہ لاہور کی ناقص کارکردگی۔۔15 دنوں میں8سلنڈر دھماکے

Jul 08, 2021 | 12:07:PM
ضلعی انتظامیہ لاہور کی ناقص کارکردگی۔۔15 دنوں میں8سلنڈر دھماکے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں15 دنوں کے اندر8سلنڈر دھماکے ہوئے، یہ زور دار دھماکے بھی ضلعی انتظامیہ کو خواب خرگوش سے نہ جگا سکے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین سلنڈر دھماکے گھر میں ہوئے،پانچ دھماکے سلنڈروں کی دکانوں میں ہوئے،دھماکوں کے باعث آگ لگنے سے ایک شخص جان بحق اور نو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  24 جون کو ڈی ایچ اے گھر میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا،27 جون کو وحدت کالونی سلنڈر شاپ میں دھماکے سے ایک شخص جان بحق ہوا اور عبداللہ نامی شہری جھلس گیا،28 جون کو سبزازار پرانا راوی پل کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا،29 جون کو برکت مارکیٹ میں سلنڈر شاپ کی دوکان میں دھماکا ہوا اور بوٹا نامی شہری جھلس گیا،30 جون کو اٹاری سروبہ سلنڈر شاپ میں دھماکا ہوا اور خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،4جولائی کو رام گڑھ گھر میں دھماکا ہوا جس میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوئے،7 جولائی کو بتی چوک میں سلنڈر شاپ میں دھماکا ہوا اور ایک شخص زخمی ہوا،8جولائی کو شادمان سلنڈر شاپ میں دھماکا ہوا اور تین شہری زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر شاپس میں دھماکے ری فلنگ کے دوران ہوئے جبکہ گھر وں میں سلنڈر دھماکے ناقص میٹیریل اور زائد المعیاد سلنڈر استعمال ہونے کے باعث ہوئے۔