ایشیا پیسفک نے 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی!

Dec 08, 2020 | 20:40:PM
 ایشیا پیسفک نے 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی جریدے فوربز نے ایشیا پیسیفک کے سوشل میڈیا کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں کئی گلوکار، بینڈز، ٹی و ی اور فلم کے اداکار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوربز کی 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی لسٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت ایشیائی ممالک کے اسٹارز میں پاکستان اور بھارتی اداکار بھی شامل ہیں۔ فہرست ان شخصیات کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد، فعال رہنے اور کورونا کے دوران آگاہی اور مدد فراہم کرنے کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔
بھارتی اداکارا میتابھ بچن بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں جبکہ ان کے فالووورز کی تعداد 105 ملین ہے اور انہوں نے کورونا کے دوران امدادی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اکشے کمار بھی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 اکشے کمار کے سوشل میڈیا پر فالووورز کی تعداد 131 ملین ہے اور انہوں نے کورونا کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو امدادی کاموں کیلئے استعمال کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے خود کورونا ریلیف فنڈ میں بھی بڑی رقم عطیہ کی تھی۔ شاہ رخ خان، رنویر سنگھ، انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور نیہا ککڑ بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
 100 بااثر ڈیجیٹل شخصیات میں پاکستان کی ماہرہ خان، گلوکار عاطف اسلم اور ایمن خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔