آئندہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا: بلاول بھٹو

Aug 08, 2021 | 19:32:PM
آئندہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی پی اور بلوچستان کا تین نسلوں سے تعلق ہے،آئندہ انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں حکومت بنائیں گے، بلوچستان میں جیالے کو وزیر اعلیٰ بناکر دکھائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواب ثنا اللہ زہری ،عبدالقادربلوچ، نواب شاہوانی سمیت دیگر افراد کو پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں،ہم ایک دوسرے کو طاقت دینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا،ہم نے این ایف سی ایوارڈ دے کر صوبوں کا حقوق دلوایا،ان کاکہناتھا کہ جہاں وسائل ہوگا پہلے وہاں کے عوام کا سب سے پہلے حق ہوگا،صدر زرداری نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلوائے، صدر زرداری نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی حقوق سلف کررہے ہیں،دونوں جماعتوں کے نظریں عوام کی حقوق سلف کرنے پر ہے،پی پی غریبوں کی جماعت ہے عوام کی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کے روز وکلا برادری کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے،آج نااہل حکومت کی وجہ سے ناانصافیاں ہورہی ہیں،میں بلوچستان پنجاب کے پی کے اورسندھ کے نوجوانوں کے ساتھ نیا تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں،ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پی پی ہی غریب عوام کی جماعت ہے،بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کے بچے بچے کو بولنے کی آزادی ہو،شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تھا کہ آزاد سیاست اور عوامی حکومت لے آئیں،انہوں کاکہناتھا کہ عوام جان چکی ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی تباہی بربادی بھوک افلاس اور مایوسی ہے،کارکن تیاریاں کرلیں آنے والی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کے امیدوار کو برتری