گلگت بلتستان: حلقہ 4 نگر 1میں اسلامی تحریک کے امیدوار کامیاب

Aug 08, 2021 | 19:03:PM
گلگت بلتستان: حلقہ 4 نگر 1میں اسلامی تحریک کے امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 241 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار بہشتی 5 ہزار 82 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید حسین 4 ہزار 194 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے جاوید حسین اور پی ٹی آئی کے آغا ذوالفقار اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔پیپلز پارٹی کے امجد حسین نے 2 حلقوں میں کامیابی کے بعد یہ نشست خالی کی تھی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نگر 4 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں 23 ہزار 497 رجسٹرڈ ووٹرز کےلئے 42 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے۔ 670 پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔گلگت بلتستان سکاؤٹ کے دو پلٹون بھی حلقہ میں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا