تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Apr 08, 2023 | 21:28:PM
تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں موسم خشک، خیبرپختونخواکے بعض علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں کل موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،ادھرخیبرپختونخوا کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پاراچنار، دیر، باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،لیکن سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کا 6 رکنی بنچ سے متعلق تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا