پی آئی اے کی نجکاری ، پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی

Oct 07, 2023 | 19:50:PM
پی آئی اے کی نجکاری ، پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت سے اجازت کے بعد نجکاری کمیشن 9 اکتوبر سے پی آئی کے مالی معاملات کو سنبھالے گا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی،نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں اور انہوں نے فواد حسن فواد کو اپنی کابینہ میں نگران وفاقی وزیر مقرر کیا ہے اور انہیں نجکاری کمیشن کا سربراہ بھی لگایا گیا ہے جو پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہے اور گزشتہ ماہ ائیر لائن نے حکومت سے 20 ارب روپے کی فوری گرانٹ بھی مانگی تھی جسے وزارت خزانہ سے مسترد کر دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی