بلوچستان میں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ شروع

Nov 07, 2023 | 16:40:PM
بلوچستان میں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان  کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ، قلات ، رخشان اور نصیرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ  بارش بارکھان میں ہوئی ، بارکھان میں  31 ملی میٹرز  ، کوئٹہ میں 14 ، قلات میں 8 جبکہ خضدار اور دالبندین میں 2 ملی میٹرز تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اس کے علاولہ  مستونگ ،صحبت پور اور ملحقہ علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا  جبکہ  صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 میٹ آفس کے مطابق کیچ ، سوراب ، زیارت ، خضدار ، کوئٹہ ، مستونگ ، نوشکی ، چاغی ، خاران ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی ، بولان ، سبی ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  زیارت ، کان مہترزئی اور توبہ کاکڑی کے پہاڑی چوٹیوں پر بھی ہلکی برفباری ممکن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ