سینیٹ اجلاس؛ مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور 

May 07, 2026 | 18:44:PM
سینیٹ اجلاس؛ مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور 
کیپشن: مولانا محمد ادریس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر مولاناعطا الرحمن نے مشترکہ مذمتی قرارداد سینیٹ میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مولانا محمد ادریس جے یو آئی کے صوبائی سرپرست اور ممتاز عالم دین تھے،مولانا محمد ادریس سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں،مولانا ادریس کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کی سفارش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نان ایسنشل ادویات کی 55 فیصد قیمتیں بڑھ گئیں،بعض میں 1600 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا؛ڈریپ سروے