ترین اورعلیم خان کومناؤ۔وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ٹاسک دیدیا 

Mar 07, 2022 | 16:32:PM
وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ترین اور علیم خان کو منانے کا ٹاسک دیدیا
کیپشن: عمران خان جہانگیر ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی، گورنرز اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمانی امور سے متعلق بریفنگ دی۔

 وزیراعظم  کہا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:10روپے پٹرول سستا کرنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ

 عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی جلد لایا جائے گا۔ قانونی و پارلیمانی ٹیم سے بل کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا ،قریبی ساتھی کا ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ