عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے ان کی تصویر کیوں شیئر کی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے ساتھ بیٹے کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر کی سالگرہ کے موقع پر سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔سیدہ بشریٰ اقبال نے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر عامر لیاقت اور اُن کے بیٹے کی تھی جبکہ ایک تصویر میں احمد عامر کو اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاء اللّٰہ! اللّٰہ پاک ایسا بیٹا کُل کائنات کو دے‘۔بشریٰ اقبال نے بیٹے کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’خوش رہو، آباد رہو اور اپنے والدین کے لیے بہترین صدقۂ جاریہ بنو، آمین‘۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات 9 جون کو عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے، 10 جون کو اُن کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار پر کی گئی تھی۔