شہباز شریف کیخلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ،خاموش رہنا جرم ہے: وزیراعظم

Feb 07, 2022 | 20:56:PM
وزیراعظم عمران خان، کرپٹ ٹولہ، ذاتی مفادات، سیاست،
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہوا ہے،شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، جس جس نے ملک کا پیسہ لوٹا بے نقاب کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، جس جس نے ملک کا پیسہ لوٹا بے نقاب کرتے رہیں گے۔عمران خان نے بتایا کہ عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو پزیرائی مل رہی ہے، یہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کو فائدہ ہو گا، چین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے، چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے اسلامو فوبیا کے معاملہ پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر کی درست رپورٹ دینے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہئے۔۔زلفی بخاری