کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Feb 07, 2022 | 20:15:PM
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، بیٹنگ جاری
کیپشن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے205 رنز کا ہدف دیا تھا،لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر204 رنز بنائے تھے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 205 رنز کا ہدف3 وکٹ پر پورا کرلیا،جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ، 57 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی ،احسن علی 7 اور افتخار احمد نے 3 رنز بنائے ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے فیلڈنگ میں جو غلطیاں کیں انہیں ٹھیک کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 170 تا 180 رنز کا ہدف دیں گے۔
سرفراز احمد نے کہاکہ حریف ٹیم کو جلد سے جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، جیسن روئے واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل تنویر، بین ڈکٹ اور عبداللہ بنگلزئی کو ڈراپ کیا ہے جبکہ لیوک ووڈ اور غلام مدثر کو ٹیم میں موقع دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فلپ سالٹ، ہنری بروک، ڈیوڈ ویسے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان میدان میں اتر رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی فائنل الیون میں جیمز وینس، احسن علی، جیسن روئے، سرفراز احمد ، افتخار احمد ، محمد نواز ، شاہد آفریدی، جیمز فاکنر، لکی ووڈ، نسیم شاہ اور غلام مدثر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا۔۔۔ پاکستان میں کیا صورتحال رہی ؟