میراضمیرصاف ، زمین بھی کلیئرہے، حلیم عادل شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ میراضمیرصاف اورزمین بھی کلیئرہے۔میری زمین کی ایک ایک انچ لیزکےکاغذات موجودہیں۔5 اگست کوسندھ ہائیکورٹ نےحکم امتناع دیا۔سندھ حکومت 3 سال سےمیرےخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے فارم ہاؤس گرائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عظیم عادل شیخ میرےبڑےبھائی ہیں اور طارق قریشی میرےکزن اورماموں زادبھائی ہیں۔یہ لوگ کسی کےفرنٹ مین یاقلفی والانہیں۔پنجاب کامعاملہ مختلف ہے،یہ لوگ معاملہ مکس کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن میں سندھ حکومت کےہی لوگ ہیں،اینٹی کرپشن خوداپنی کرپشن روک نہیں سکتی،میں عوامی نمائندہ اورعوام کوجوابدہ ہوں۔