’’مسلسل 314 دن سےبارش نہیں ہوئی‘‘بلوچستان میں خشک سالی میں تشویشناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی بیشتر علاقوں میں سال بھر سے بارش ہی نہیں ہوئی،محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جیوانی میں 314 دن مسلسل خشک گزرے ہیں،پنجگور میں 234، نوکنڈی میں 263 ، دالبندین میں 275 دن سے بارش نہیں ہوئی،کوئٹہ میں 103 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، تربت میں 101، پسنی میں 80 دن مسلسل بارش نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران ، مستونگ، نوشکی، کوئٹہ، پشین قلعہ عبداللہ ،پنجگور، واشک خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں،مئی سے نومبر تک پنجگور اور جیوانی میں سو فیصد کم بارش ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایاہے کہ دالبندین، نوکنڈی میں 99 فیصد، کوئٹہ میں 87 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں ،تربت میں 64 اور پسنی میں 50 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں۔
محکمہ موسمیات نے حکومت کو احتیاطی اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ، متاثرہ علاقوں میں پانی کے کم استعمال اور لوگوں کو آگاہی کیلئے اقداماے اٹھائے جائیں،صحت اور ویٹرنری موبائل ٹیموں کو علاقوں میں بھیجا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان :12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان