رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط ارسال

Dec 07, 2021 | 14:38:PM
 رانا شمیم ،نام ،ای سی ایل
کیپشن: رانا شمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی طرف سے  رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط ارسال کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس زیر التوا ہے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا شمیم کا اصل بیان حلفی پیش نہ کیاگیا تو فردجرم عائد کردی جائےگی۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ

اس سے قبل سابق چیف جج رانا شمیم نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ بیان حلفی میں کہا اس پر ثاقب نثار کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، بیان حلفی پبلک نہیں کیا ، توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ اپنی زندگی میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا، برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا،رانا شمیم نے مزید کہا کہ مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔۔ سی پیک کے تحت ایک اور بڑا منصوبہ مکمل