مشتعل افراد کا کاغذ چننے والی خواتین پر تشدد۔۔برہنہ کر کے ویڈیوز بتاتے رہے

Dec 07, 2021 | 13:09:PM
کاغذ چننے والی خواتین پر تین افراد کا تشدد، فائل فوٹو
کیپشن: کاغذ چننے والی خواتین پر تین افراد کا تشدد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں کاغذ چننے کیلئے جانے والی خواتین پر مشتعل افراد کا تشدد،برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنا ئیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ چننے کے لیے گئی تھیں جہاں چاروں خواتین پانی پینے کے لیے ایک الیکٹرک سٹور میں داخل ہو ئیں۔

یہ بھی پڑھیں:    انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

خواتین نے بتایا کہ الیکٹرک سٹور کے مالک صدام اور تین ملازمین نے انہیں چوری کے الزام میں محبوس بنا لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اس دوران مزید افراد بھی وہاں آگئے اور تشد د کے دوران انہیں دکان سے باہر بازار میں لے گئے جہاں انہیں برہنہ کر دیا گیا اور ملزمان برہنہ حالت میں ویڈیو بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے الیکٹرک اسٹور کے مالک سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ سی پی او فیصل آباد کے حکم پر خواتین کو محبوس بنانے اور تشدد کے الزام میں چار نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی۔۔۔ 100 کروڑ کی بڑی ڈیل کی پیشکش