پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی،نوٹیفکیشن جاری

Aug 07, 2023 | 15:13:PM
پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی، نئی مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی 24 کروڑ 14لاکھ سے بھی تجاوز کرگئے،محکمہ شماریات نے نئی مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار  431 تک پہنچ گئی ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔

خیبرپختونخوا کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

  ضرورپڑھیں:سانحہ 9 مئی ،پی ٹی آئی کی پلاننگ بے نقاب، آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا 
 سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے ۔

بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

  
نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا کہ شہری آبادی میں 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا اور دیہی آبادی میں سالانہ 1.90 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی دیہی آبادی کا حجم 14 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔