نیویارک کے ڈپٹی سپیکر فل راموس کا  پاکستان بار کونسل کا دورہ

Nov 06, 2023 | 17:02:PM
نیویارک کے ڈپٹی سپیکر فل راموس کا  پاکستان بار کونسل کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈپٹی اسپیکر نیویارک فل راموس کی سٹیٹ اسمبلی کی سربراہی میں 17 رکنی امریکی وفد نے پاکستان بار کونسل کا دورہ کیا۔ 
امریکہ میں پاکستان پبلک افیئر کمیٹی کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد بھی ڈپٹی سپیکر نیویارک فل راموس کے وفد میں شریک تھے، 17 رکنی امریکی وفد کی سربراہی ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فلپ رمیس نے کی۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے وفد کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس صارفین کیلئے بل کی کم ازکم حد مقرر کرنے کا فیصلہ
پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندگان نے وفد کو سپریم کورٹ اور وکلا تنظیموں کے کام سے متعلق آگاہ کیا۔ 
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل وکلا کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے۔ وکلا نے آئین کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا۔
ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فلپ رمیس نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے،  ہم نے پنجاب اور سندھ کو نیویارک کی سسٹر سٹیٹ ڈیکلیئر کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ابھی ابتدا ہے ہم نے سسٹر سٹیٹ کا معاہدہ کیا ہے آگے اس تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے، معاشی ترقی، تعلیم اور ہیومین ڈویلپمنٹ کے شعبوں کو باہمی تعاون سے وسعت دیں گے۔ ہمارا جغرافیائی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔