بھارت میں ہلاکیتں ہی ہلاکتیں ، کورونا سےمزید 3ہزار 982 افراد مارے گئے

May 06, 2021 | 12:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں موذی عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تیزی سےجاری ہے، مزید 3ہزار 982 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد کوورونا سے متاثرہ نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے صورت حال انتہائی خراب ہے۔احمد آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈز کم پڑ گئے ہیں، مریضوں کا علاج ایمبولینس میں ہی کیا جارہا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے ان کے مریض کو وہیل چیئر تک نہیں مل پا رہی۔پورے بھارت میں ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان نظر آ رہا ہے۔ آکسیجن سلنڈرز کی کمی کا بڑا مسئلہ بدستور قائم ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ملک میں لاتعداد لوگ مر رہے ہیں اور مودی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر ذمہ داری نہ آئے۔ حکومت کی ناکامیوں پر تنقید ہو تو سخت برہمی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا قاتلانہ انداز دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل