امارات کے دفاعی نظام نے آج 9  ایرانی بیلسٹک میزائل گرائے

Mar 06, 2026 | 22:49:PM
امارات کے دفاعی نظام نے آج 9  ایرانی بیلسٹک میزائل گرائے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کی جانب سے دفاعی نظام کو کارآمد بناتے ہوئے ایران کی جانب سے فائر کیے جانے والے 9 بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یو اے ای وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایئرڈیفنس نے 112 ڈرونز ڈیٹیکٹ کیے، 109 کو تباہ کردیا گیا ہے، تین ڈرونز مختلف مقامات پر گرے تاہم بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارت دفاع حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک یو اے ای پر 205 بیلسٹک میزائل داغے گئے، 205 میں سے 190 بیلسٹک میزائل فضائی دفاع نظام نے تباہ کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 13 بیلسٹک میزائل سمندر میں گرے جبکہ 2 یو اے ای کی حدود میں گرے، 1184 ایرانی ڈرونز میں سے 1110 ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا گیا ہے, وزارت دفاع کے مطابق 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے گئے ہیں، یو اے ای کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں سکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم