شبقدر؛دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2چچازاد بھائی جاں بحق

Mar 06, 2026 | 19:11:PM
شبقدر؛دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2چچازاد بھائی جاں بحق
کیپشن: مقتولین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے2 چچازاد بھائی جاں بحق ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےجبکہ لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدرکےعلاقے ارنڈہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پردیرینہ دشمنی کی بناء پر ملزمان نے چنگچی رکشہ  پر فائرنگ کی ہے۔فائرنگ سے 2جواں سال چچازاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد اور ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا، جہاں پر مقتولین کی شناخت حبیب اللہ اور امین اللہ ساکن سروکلی یکہ غنڈ  سے ہوئی۔جن کی عمریں 17 اور 18 سال ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیاپنجاب میں سکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی